جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

گلگت بلتستا ن کو آزاد کشمیر کی طرز کا سیٹ اپ دینے کا امکان گورنر کے بجائے صدر ، وزیر اعلی کے بجائے وزیر اعظم ، ہونگے ، فیصلہ کر لیا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020 |

راولاکوٹ (آن لائن ) گلگت بلتستا ن کو آزاد کشمیر کی طرز کا سیٹ اپ دینے کا امکان ،اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ ، گورنر کے بجائے صدر ، وزیر اعلی کے بجائے وزیر اعظم ،

ہونگے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن با ہمی مشاورت سے طے کردہ تجاویز پیش کریں گے جسکی روسے گلگت بلتسان کو آزاد کشمیر کا جیسا حکومتی سیٹ اپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ماہِ فروری میں اسکا باضابطہ اعلان کیا جائیگا کمیٹی میں گلگت کی قوم پرست اور علاقائی جماعتیں بھی شامل تھی جن سے تجاویز لی گئی اور یہ طے پایا کہ اس وقت اگر گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے آئین میں ترمیم کرنے سے مسئلہ کشمیر کو نقصانات پہنچیں گے لہذا آئین میں ترمیم کیے بغٖیر اس بات پراتفاق کیا گیا ہے کہ نیا آئینی پیکج سامنے لایا جائے اس آئین کے تحت گلگت بلتستان کی اپنی آزاد کشمیر طر ز کی عدالت قائم ہو گی صحت اور تعلیم اور سیاحت کے محکمے اس حکومت کے پاس ہونگے آڈیٹر جنر ل اور محتسب کے محکمے بھی قائم کیے جائینگے تمام تنظیموں نے اتفاق کیا ہے کہ آزاد کشمیر طر ز کی حیثیت ملنے سے ان کو آٗئینی حقوق حاصل ہوجائیں گے اس پیکج پر اتفاق کے بعد گلگت بلتستان کا آئینی حقوق کا مسئلہ با آسانی حل ہو جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…