پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ناراض اتحادی جماعتوں کو منانے کیلئے کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتار لیا ،ذمہ داری کسے سونپ دی،

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانئےاسلام آباد(آن لائن) حکومت نے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو اتحادی جماعتوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے جس کے بعد دونوں رہنماء   سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے ہیں  اور  اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما آج( بدھ کو)(ق)لیگ، بی این پی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ق لیگ سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے، جمعرات کے روز بی این پی مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے۔ جس میں لاپتہ افراد سمیت مینگل پارٹی کی جانب سے دیئے گئے دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔ملاقاتوں کے دوران  جہانگیر ترین، پرویز خٹک اتحادیوں کو مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کیتحفظات ختم کرنے کیلئیحکومتی کمیٹی بنائی ہے، حکومتی کمیٹی کا تمام اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطہ ہے، اتحادیوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ پیر پگارا نے گورنر سندھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ آپ آئے تھے، صرف ایم کیو ایم نہیں ہم بھی اتحادی ہیں، ہم نے وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیر اہم وزارت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…