پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بہترین انتظامی امور ، اصلاحات اور ریفارمز، آزاد کشمیر بازی لے گیا، جانتے ہیں آخری نمبر پر کون سا صوبہ رہا؟‎

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان میں انتظامی امور میں اصلاحات اور بہترین سروس ڈیلیوری کے حوالے سے سال2019 ء کے اختتام پر جاری رپورٹ میں بہترین انتظامی امور ، اصلاحات اور ریفارمز میں آزاد ریاست جموں وکشمیر بازی لے گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان سمیت انتظامی امور میں اصلاحات پر آزاد کشمیر کا پہلا نمبر،

صوبہ بلوچستان دوسرے، گلگت بلتستان تیسرے، خیبر پختونخوا چوتھے، سندھ پانچویں نمبر پر جبکہ صوبہ پنجاب انتظامی اصلاحات اور امور میں بہتری کے حوالے سے سب سے پیچھے چھٹے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیاد بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ آزاد کشمیر کے انتظامی امور میں بہتری اور محکمہ جات کی اصلاحات میں آزاد ریاست جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کلیدی کردار ادا کیا جھنوں نے ریاست کے روایتی انتظامی ڈھانچے کونہ صرف تبدیل کیا بلکہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار چیف سیکرٹری کے اعلی عہدے پر فائز کسی بھی شخصیت نے عوام کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کی بنیاد ڈالی۔ یکم جنوری2019ء کو تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خواجہ دائود احمد کو قلیل عرصہ ایک ماہ بعد 12 فروری 2019 ء کو تبدیل کرکے مطہر نیاز رانا کوچیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کیا گیا جو تاحال اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے رواں سال میں آزاد کشمیر کی تاریخ میں روایت سے ہٹ کر ایسے اقدامات کیے جس سے پاکستان بھر میں آزاد کشمیر کو بہترین انتظامی امور میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔رپورٹ کے مطابق رواں ایک سال میں گزشتہ 48 چیف سیکرٹریز کی نسبت موجودہ چیف سیکرٹری نے ایک برس میں تمام محکموں کے حوالے سے عملی اقدامات کرتے ہوئے ریاست کے انتظامی ڈھانچے میں عملاً اصلاحات سے

آزاد ریاست جموں وکشمیر میں بہترین انتظامی امور کی مثال قائم کی۔جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کا ذکرکیا جائے تو رواں سال کے دوران سول سروس کی ڈیلیوری ،انتظامی امور اور اصلاحاتی نظام میں بے شمار خامیاں نظر آئیںپاکستان کے آباد ی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اکتوبر 2018 ء میں یوسف نسیم کھوکھر کو چیف سیکرٹری کا چارج دیا گیا

جن کو نومبر 2019 ء کو تبدیل کرکے میجر (ر) اعظم سلمان خان کو پنجاب کے چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا اس کے باوجود پنجاب میں رواں سال سب سے زیادہ بد انتظامی دیکھنے میں آئی۔اسی طرح رقبے کے لحاظ کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میںجون 2018 ء میں تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اختر نیازکو اگست 2019 ء کو تبدیل کرکے فضل اصغر کوچیف سیکرٹری بلوچستان لگا دیا گیا۔

جبکہ صوبہ سندھ میں ستمبر 2018 ء سے تاحال سید ممتاز علی شاہ چیف سیکرٹری تعینات ہونے کے باوجود صوبہ میں انتظامی بدحالی کے باعث حکومت سندھ کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں جون 2018 ء کو محمد اعظم خان کوچیف سیکرٹری تعینات کیا گیا اور 25 اکتوبر 2019 ء میں محمد اعظم خان کو تبدیل کرکے ڈاکٹر کاظم نیاز کوچیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کا چارج دیا گیا

اسی طرح گلگت بلتستان میں محمد خرم آغا نومبر 2018 ء تاحال چیف سیکرٹری کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹریوں کی تقرریوں اور تبادلوں کے باوجود چاروں صوبوں میں سول سروس کی بہتری ممکن نہ ہوسکی اس طرح مطہر نیاز رانا کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت آزاد کشمیر انتظامی امور میں سب سے آگے رہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…