بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

راجہ محمد فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے 42 ارب روپے مانگ لئے، باقاعدہ تحریری مطالبہ کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے 08اکتوبر 2005ء کے زلزلہ متاثرہ تعلیمی اداروں،صحت عامہ کے ایرا کونسل کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے فراہمی کا تحریر ی مطالبہ کردیا،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے وزیراعظم پاکستان کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ

آٹھ اکتوبر 2005ء کے تباہ کُن زلزلہ میں قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان کے بعد عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کے لئے بھرپور مالی معاونت کی،حکومت پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 2192منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے کی رقم درکار ہے،حکومت پاکستان کی مالی معاونت سے شروع کئے گئے 1297منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں،جبکہ 895منصوبوں پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث شروع نہیں کیا جاسکا، ان منصوبوں میں تعلیم،صحت اورگورننس کے منصوبے شامل ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے اپنے ایک مکتوب (نمبر PMS/PS/119/2020مورخہ 08جنوری 2020ء)میں کہا ہے کہ ایراء کونسل نے ان منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے رکھی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایراء کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ضم کرنے کے فیصلے میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے 42ارب روپے کی رقم مہیا کی جائے تاکہ منظورشدہ منصوبوں کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…