جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے کابینہ کی اجازت کے بغیر سپیشل کورٹس بنائی تھیں، مشرف کیخلاف کیس دائر کرنے والوں کی بدنیتی سامنے آ گئی، رانا ثناء اللہ بارے بھی فردوس عاشق نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کیس دائر کرنے والوں کی بدنیتی سامنے آ گئی ہے،لاہورہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی، خصوصی عدالت کے قیام کا سابق وزیراعظم کے ا یک خط پر کیا گیا حالانکہ یہ اختیار حکومت کے پاس ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کیس دائر کرنے والوں کی بدنیتی اور کیس دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی،

مشرف کی سزا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے، عدالتی فیصلے سے واضح ہوگیا ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل اور فیصلہ ہو، تاہم پرویز مشرف کیس پر لاہورہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی۔انہوں نے کہاکہ سپیشل کورٹ کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل تھا، نواز شریف نے کابینہ کی اجازت کے بغیر سپیشل کورٹس بنائی تھیں جس کا قیام ایک خط کے ذریعے کیا گیا۔میاں نواز شریف کی وائرل تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہاکہ حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی مگرووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے سیروتفریح کر رہے ہیں اور لندن سے مختلف تصاویر سامنے آ رہی ہیں اورنوازشریف ہسپتال کی بجائے لندن کے ہوٹلز میں حکومت کیخلاف پلاننگ میں مصروف ہیں اور حامد کرزئی سے ملاقاتیں کرتے پھر رہے ہیں۔ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والے ہوٹلوں میں میٹنگز کررہے ہیں۔ن لیگ کی بیمار قیادت ہسپتال کی بجائے گھر میں مقیم ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پلیٹ لیٹس کی صورتحال کیا ہے؟ اور ان کی صحت میں کتنی بہتری آئی ہے؟فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس آئینی دفاع ہوتا تو وہ قرآن پاک کا سہارا نہ لیتے، اگر ہر کسی نے قرآن اٹھا کر کیس لڑنا ہے توعدالتیں بند کر دیتے ہیں، انھیں ضمانت ملنا بے گناہی کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، ابھی کیس کا فیصلہ ہونا ہے۔

رانا ثناء اللہ سیاست کیلئے مذہب کا استعمال بند کریں اور سیاست میں مذہب کو ڈھال بنانا درست نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے ساتھ حکومت کے معاملات پر معاون خصوصی نے کہا کہ بیگانی شادی میں بھڑکیں مارنے والوں کے جذبات پر اوس پڑی، حکومت ایم کیوایم قیادت کی شکر گزار ہے۔ کل سے بغلیں بجانے والوں کو مایوسی ہوئی۔ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے صرف کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا نہ کہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی تھی اور رہے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش اور عدالت کی مہربانی سے گیس صارفین کو حق ملنے جا رہا ہے۔ جن کو پیسے نہیں ملے، وہ آئندہ ماہ بلوں میں ایڈجسٹ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے اور ملک کو مستحکم بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا علمبردار بن کر مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے خطے میں قیام امن پر تفصیلی مشاورت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامید ہے کہ خطے سے جنگ کے منڈلاتے بادل جلد چھٹ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…