منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کنٹرول لائن کے  کتنےدیہات کو  احساس پروگرام میں شامل کر لیا گیا؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2020

آٹھ مقام(اے این این ) آزادکشمیرایل او سی پر214 گائوں میں تمام خواتین کو احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنماہ سردار قاضی محمد اسرائیل نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ احساس پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ ثانیہ نشتر کے ساتھ ملاقات کی آزادکشمیر کے اہم مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی

مشکلات سے چیئرپرسن محترمہ ثانیہ نشتر کو بریفنگ دی ہے۔ محترمہ ثانیہ نشترنے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر آزادکشمیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ غربت کے خاتمہ کے لئے134 پروگرامات شروع کئے گئے ہیں ۔ جن میں نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔ غریب طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے وظائف اور سکالر شپ دینے کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے ۔ آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کی فلاح بہبود اور ان کی مالی مشکلات کم کرنے کے لئے20 مارچ سے کفالت پروگرام کے تحت214 گائوں میں تمام شادی شدہ خواتین جن کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں بلاتخصیص نادرا ریکارڈ کے مطابق مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ووکیشنل انسٹیوٹ بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سردار قاضی محمد اسرائیل نے چیئر پرسن محترمہ ثانیہ نشتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تائید و حمایت کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…