اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

رواں عمرہ سیزن میں بھی پاکستانی پہلے نمبر پر آ گئے، سعودی عرب نے اب تک کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے؟ بڑی تعداد سامنے آ گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اب تک لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی طرح اس عمرہ سیزن میں بھی اب تک عمرہ کی غرض سے آنے والوں میں پاکستانیوں کی گنتی سرفہرست ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق 14 جمادی الاول 1441ھ (9 جنوری 2020) تک دنیا بھر سے کلمہ گو افراد کو مجموعی طور پر 27 لاکھ 16 ہزار 858 ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے۔

جن میں سے اب تک 24 لاکھ 12 ہزار 572 افراد عمرہ ادا کرنے سعودی عرب آ چکے ہیں۔ جبکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ جانے والوں کی گنتی 20 لاکھ 37 ہزار 631ہو چکی ہے۔ اس بار بھی پاکستانی زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی میں سرفہرست ہیں۔محکمہ شماریات کے مطابق اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 536پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ اس فہرست میں انڈونیشیا کے زائرین دوسرے نمبر پر ہیں جن کی گنتی انڈونیشیا سے آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 217 ہے۔جبکہ بھارتی زائرین 2 لاکھ92 ہزار 822 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھا نمبر مصر کے زائرین کا ہے جہاں سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 834معتمرین آ چکے ہیں۔ معتمرین کی اس فہرست میں ملائیشیا پانچویں، ترکی چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے زیادہ معتمرین ہوائی جہازوں کے ذریعے مملکت پہنچے ہیں جن کی گنتی22 لاکھ 72ہزار 163ہے، زمینی راستے سے آنے والوں کی گنتی1لاکھ 20 ہزارسے زائد جبکہ بحری سفر کے ذریعے اب تک 4 ہزار سے زائد افراد عمرے کی خاطر سعودی عرب آئے ہیں۔واضح رہے کہ کہ گزشتہ عمرہ سیزن میں سعودی عرب میں عمرے کی غرض سے سب سے زیادہ زائرین پاکستان آئے تھے۔ جن کی گنتی 16 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال بھی عمرہ کی غرض سے سب سے زیادہ زائرین پاکستان سے ہی آنے کا امکان ہے۔کیونکہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے عمرے کے کوٹے میں 18 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مزید لاکھوں پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے میڈیا ایڈوائزر ایمن العرفج کے مطابق گذشتہ بدھ کے روز سے مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمرین پر جامع انشورنس پروگرام کے اطلاق کا آغاز ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…