پشاور ( آن لائن ) چین میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر خیبر پختونخواکے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم نے نوٹس لے لیا ہے۔خیبر پختونخوا کے 32 طلبہ چین میں زیر تعلیم ہیں، جنہیں چار ماہ سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیسے نہیں بھیجے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر برائے اعلیٰ تعلیم
خلیق الرحمان نے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کے دن اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلبہ حکومت کی ذمہ داری ہیں اور ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی غرض سے چین میں زیر تعلیم طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا ہے۔