بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ کو سازش کے تحت مقتل گاہ بنایا جارہا ہے،حافظ حسین احمد کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد جمعیت کے مرکزی شوری کے رکن مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا حافظ محمد یوسف مولانا محمد جمیل دوتانی سید آغا محمد ایوب شاہ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان بالخصوص دارالحکومت کوئٹہ کو مقتل گاہ بنا دیا گیا آمن کے دعویدار حکمران عوام کے قتل عام پر کیوں خاموش اور گونگے ہوگئے

ملک اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی استحکام نہیں چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں مستعفی ہو کر گھر چلے جائے عوام کی جان و مال کے تحفظ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے لیکن حکمران اپنے ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہے سیکورٹی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں کو بروئے کار لائے انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام اور سالمیت کے لیے سنجیدگی کا کردارکیا جائے مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لیے تمام محب وطن قوتوں نے اتحاد وا تفا ق کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی قتل عام کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جمعیت بیگناہ لوگوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام تمام شہدا کی درجات بلند کے لیے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں زخمیوں کو ہر قسم طبی سہولیات فراہم کیا جائے دریں اثنا جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا محمد صادق

مولانا مفتی عبدالوہاب حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ محمد حاجی امیر محمد ناظم دو یم مولانا عبد الغفار مولانا عبدالستار ناظم چہارم مولانا نور محمد مولانا نصیب اللہ حقانی سکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری قاری عبد الغفور سید گل آغا ناظم مالیات حافظ سعد اللہ مولانا عبد العلی مولانا شیر محمد مولانا آمین اللہ آمین مولانا عبد الرحیم سالار ملا حاجی جلال الدین عبدالاحد صلاح الدین عبدالعلی ترین حاجی عبد اللہ مولانا عبد الہادی نے کوئٹہ کے علاقیآسحاق آباد میں مسجد میں بم دھماکہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

اسلام ملک دشمن قوتوں نے اللہ کی مقدس گھر مسجد کو بھی معاف نہیں کیا اللہ پاک کی مقدس گھر کو خون میں لت پت کردیا گیا انہوں نے کہا ڈی ایس پی امان اللہ سمیت بہ گناہ نمازیوں کی قتل دہشتگردی کے بدترین مثال ہے اسلام ایک بہ گناہ انسان کے قتل عام کو پوری انسانیت کا قتل عام قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا مسجد میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے انسانیت شرما گئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے نااہل حکمرانوں کے عوام کی جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر قسم دہشت گردی کے خلاف مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی تحفظ اور بقا کی جنگ ہر محاذ پر لڑے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…