جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

وزارت مذہبی امور کا قرآن پاک کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے انتہائی اہم فیصلہ

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے وفاق اور صوبوں کی سطح پر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے،ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین میں تبدیلی کی جائے گی اور اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی جائے گی نمائندہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ کی سربراہی میں قرآن پاک کے شہید اوراق کو اکھٹا کرنے، شریعت کے مطابق حفاظت یا ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے سے متعلق بین الصوبائی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور کے ڈی جی سید مشاہد حسین خالد، پنجاب کے صوبائی سیکرٹری قرآن بورڈفرید احمد، اسپیشل سیکرٹری سندھ الطاف احمد بجرانی، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکرٹریز، اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق اور قرآن کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ شہید قرآنی اوراق اور مقدس صفحات کی مناسب شرعی طریقہ سے تلفی کے انتظامات کرنا نہایت اہم ہیں۔ شہید قرآنی اوراق کیلئے ری سائیکلنگ کیلئے جدید دور سے ہم آہنگ ری سائیکلنگ پلانٹس وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم کئے جائیں گے۔ ضلعی حکومتوں کے ڈی سیز اور ڈی سی اورز کے ذریعے مقدس اوراق جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کی ری سائیکلنگ کے دوران کیمیکل کے استعمال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی جائے گی۔ ضلعی سطح پر شہید اوراق کی مناسب تلفی کیلئے صوبوں اور وفاق کے تعاون سے کمیٹی بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر تیار کردہ قوانین میں تبدیلی جائے گی۔ نیز نجی سطح پر مقدس اوراق کے تحفظ کے رضاکاروں کے ساتھ وزارتِ مذہبی امور ایک الگ اجلاس منعقد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…