اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں ، جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا ،کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی
نقصان نہیں ہوا۔ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں ہم پہلے ہی تیاری کی جا چکی تھی تاکہ ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔ ارلی وارننگ سسٹم نے بہترین کام کیا۔ میرے دور میں 2.5 ٹریلین ڈالر سے امریکی فوج کو مضبوط کیا گیا ۔