جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ، قیمتوں میں مزید سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2020خوشحالی اورروز گار دینے کا سال ہے،تنخواہ دار اور متوسط طبقے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاء لیکر آئے ہیں،،عوام کومشکل ہوئی تو قیمتوں میں مزید سبسڈی دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو یوٹیلیٹی سٹورز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر 7ارب کا پیکج فراہم کیاجارہاہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار اور متوسط طبقے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاء لیکر آئے ہیں، خوشی ہے کہ یہاں آٹا 800روپے میں فروخت ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ آیا یہاں 800روپے میں ہی فروخت ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی حالت مزید بہتر بنائیں گے، غریبوں کیلئے راشن کارڈ بھی لیکر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے مشکل ہوئی تو مزید سبسڈی دیں گے،راشن کارڈ سے غریب طبقہ تین ہزار رعایت تک چیزیں خرید سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مڈ ل مین بہت زیادہ منافع کمار ہاہے، قیمتوں میں بہت زیادہ فرق ہے،مارکیٹ کوریگو لیٹ کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز بہترین آپشن ہے، یوٹیلٹی سٹور ز میں پیسہ لگائیں کہ تاکہ عوام کوسہولت ملے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ہمیں چیزیں در آمد کرنے کی ضرورت نہ پڑے، دالیں اور کینولہ آئل مقامی سطح پر پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ2020خوشحالی اورروز گار دینے کا سال ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…