بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے حملے کے بعد صورتحال بے قابو ہو گئی ، بیشتر غیر ملکی ائرلائنز کا ہنگامی فیصلہ، اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران میں صورتحال انتہائی کشیدہ ، امریکی ہوائی اڈوں پر حملے کے بعدائیر لائنز دونوں ملکوں کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کم سے کم 80امریکی فوجی ہلاک ہوئے ۔ امریکی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے بعد کینیڈاائیر لائن ، سنگاپور اور سری لنکن ائیر لائنز نے اپنی پروازوںکا راستہ تبدیل کر دیا ہے، جبکہ ترجمان ایمریٹس نے کہا ہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے بعد دبئی سے بغداد اور بغداد سے دبئی جانے والی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب رق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے عراق جانے والے اپنے شہریوں محتاط رہنے کا مشور دیدیا، ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعراق جانے والے پاکستانی شہری محتاط رہیں۔ عراق میں پہلے سے موجود شہری پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ملائیشیا، سنگاپور اور چیننے اپنی قومی ایئر لائنز کو ایران کی فضائی حدوداستعمال کرنے سے روک دیا ہے جب کہ فلپائن نے اپنے شہریوں کو عراق سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی فیڈرل ایویشن نے مسافر طیاروں کومشرق وسطی کی فضائی حددود استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…