جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

آرمی ایکٹ کی ترامیم میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد، کیا پی ٹی آئی بہت جلد  اپوزیشن کے ساتھ ملکر حکومت بنانے جارہی ہے؟ بڑا دعوی سامنے آگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن ملکر قومی حکومت بنا لیں ، آج پارلیمنٹ میں ایسے لگا جیسے اپوزیشن ہے نہیں ، اس لیے مشور دیتا ہوں کہ تینوں جماعتیں ملک کر حکومت بنا لیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنے اہم اجلاس ہو رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف ملک سے باہرہیں ۔ بلاول بھٹو نے پہلے ترمیم کے معاملے پر اعتراز کیا جبکہ بعد میں بکری ہو گئے ،وہاں پرویز خٹک نے کان میں کہا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ سب ہونے دیں ، اس کا یہی مطلب ہے کہ گاجریں ان دونوں نے کھائیں ہیں ۔ معروف سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہ انسان ہے جس کا یہی نعرہ رہا کہ ووٹ کو عزت دو ، مجھے کیوں نکالا اور فوج کو گالیاں دیتا رہا ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز دونوں تنقید کرتے رہے لیکن حیران ہوں کہ اب کہتے ہیں کہ غیر مشروط حمایت کرو۔ میرا مشورہ ہے کہ جیسے شیر شیرِ قالین ہو گیا ہے تو پھر اختلاف کیسا ، اپوزیشن کا قصہ ہی ختم کریں اور تینوں جماعتیں مل کر ملک میںقومی حکومت قائم کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ایوان میں اپوزیشن تو ویسے بھی ختم ہو چکی ہے ، اب کیسز بھی ختم ہو جائیں ۔ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ مک مکا، مک مکا، اب مک مکا ہوگیا ہے، تمام کیسوں پر مٹی ڈال دی گئی ہے ، نیب والامعاملہ بھی اب ختم ہوجائے گا ۔ آج جو انڈراسٹینڈنگ نظر آئی ہے اس کے بعد تو اپوزیشن جماعتوں کو یہ ریلیف ملے گا کہ کیس ختم نہیں ہونگے احتساب کا  بلکہ سب کی ضمانتیں ہو جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…