بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا سیاستدان اپنی عزت چوک پر رکھ کر اسمبلی آئیں کہ ہر کوئی چھتر مارے،فواد چوہدری کی اس بات پر خواجہ آصف کا حیران کن جواب

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آنے کی شرط یہ ہے کہ ہم اپنی عزت چوک پر رکھ کر آئیں کہ آتا جاتا آدمی ہمیں چھتر مارے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی جو منظور کرلی گئی۔

فواد چوہدری نے ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کرنے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹی وی چینلز کے درمیان ریٹنگ کی دوڑ لگی ہوئی تھی، اب ہم پر یو ٹیوب چینلز کی بلا نازل ہوگئی ہے، دو دن پہلے ایک اینکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پروگرام کیا اور میرے اور دیگر کے بارے میں الزامات لگائے، میں نے پوچھا کہ آپ ویڈیو دکھائیں تو اینکر نے کہا کہ ویڈیو میرے پاس نہیں کسی اور کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، میں نے اس اینکر سے کہا کہ شاید آپ کے اپنے گھر میں آپ کی ماں، بہنوں کا احترام نہ ہو لیکن ہمارے گھروں میں ہے، جب آپ ریٹنگز کے لیے کسی کی پگڑی اچھا لیں گے اور اس کا کوئی مداوا نہیں ہوگا تو کیا یہ الیکشن لڑنے کی شرط ہے کہ ہم اپنی عزت چوک پر رکھ کر آئیں کہ آتا جاتا آدمی ہمیں چھتر مارے۔فواد چوہدری نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں اپوزیشن اراکین بھی شامل ہوں، کمیٹی یہ دیکھے کہ میڈیا سے متعلق قوانین پر عملدرامد کیوں نہیں ہو رہا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ کیوں نوٹس نہیں لے رہا، عدالتیں اپنے معاملات میں فوری توہین کا نوٹس لیتی ہیں لیکن اراکین اسمبلیوں کی بھی عزت و وقار ہے۔’مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلہ ہمیں میڈیا یا کسی اور ادارے سے نہیں بلکہ

اپنے آپ سے کرنا چاہیے، ہم اپنی عزت کی نیلامی میں خود تلے ہوتے ہیں، یہاں ایوان میں جو ہوتا ہے ہم خود پگڑی اچھلواتے ہیں جبکہ ہم خود اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں بے دردی سے قوانین اور اداروں کا ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا، ایک دوسرے کے خلاف قوانین سے پگڑی اچھالنے کا موقع ملتا ہے، کسی ادارے کے خلاف بات ہو

تو پیمرا فوری حرکت میں آتا ہے لیکن سیاسی مخالفین کی بات ہو تو پیمرا بلکل حرکت میں نہیں آتا، ہم نے اپنے گریبان خود ان کے ہاتھوں میں دیے ہیں، حکومتی رکن کی تشویش میں ان کے ساتھ ہوں لیکن کوئی پارٹی ان کی زبان سے محفوظ نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فصل انہوں نے خود بوئی ہے

جسے یہ کاٹ رہے ہیں، جب تک ایوان اور اس کے اراکین کی عزت نہیں ہوگی تو لوگ ہماری پگڑیاں اچھالیں گے اور گالیاں دیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری خود اینکر رہے ہیں، ریکارڈ نکالیں یہ خود لوگوں کے ساتھ کیا کرتے رہے ہیں، ایک دوسرے پر الزام لگاتے وقت بھول جاتے ہیں کہ کل ہم پر بھی الزام لگ سکتا ہے، ایک دوسرے کی عزت کرنے کی روایت ڈالے تاکہ کل یہاں کھڑے ہو کر

خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ نہ کرنا پڑے، ایوان کے ہر رکن کی عزت و تکریم ہونی چاہیے جبکہ ہمیں اپنے رویے درست کرنے کے لیے کمیٹی بنانی چاہیے۔’انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ آپ ایسی روایات کو جنم دیں کہ آنے والا یاد کرے کہ اسد قیصر نے نئی روایات کو جنم دیا۔لیگی رہنما نے امریکا اور ایران کے مسئلے پر بریفنگ کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بلانے کا مطالبہ

بھی کیا۔وفاقی وزیر زرتاج گل کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘جب آپ یہاں کھڑے ہو کر دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں، خواتین کو گالیاں دیتے ہیں تب یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کس طرح خواتین انتخابات میں حصہ لے کر یہاں بات کرتی ہیں اور اپنے حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حقیقت میں کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائی جائے ورنہ ایف آئی اے الزام لگانے والوں کو پکڑے، آپ خواتین کی تذلیل پر خوش ہوتے ہیں، عزت سب کی برابر ہے۔اسپیکر نے زرتاج گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک لے کر آئیں ہم بحث کرائیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…