جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکی اور یورپی نوجوان کون سی تربیت حاصل کر چکے ہیں؟ انہیں حکم ملا تو وہ مسلمانوں کو راکھ بنا دیں گے،ایران تیسری عالمی جنگ کا نقطہ آغاز ہو گا، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے کہا کہ امریکی اوریورپی نوجوان عوام گزشتہ 10سالوں میں لڑائی میں اچھی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور انہیں لڑائی میں جانے کا حکم دیا جائے گا تو وہ احکامات کی پیروی کریں گے اور انہیں (مسلمانوں کو)راکھ بنا دیں گے۔ ہینری کسنجر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا،

جس میں اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا ہوگا اور آدھے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلے گا۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی فوج کو بتا دیا ہے کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں سات ملکوں پر ان کی سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے قبضہ کرنا ہوگا،خاص طور پر کیوں کہ وہ تیل اور دیگر اقتصادی وسائل رکھتے ہیں،صرف یہی ایک قدم رہ گیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا جائے۔ہینری کسنجر نے کہا کہ جب روس اور چین اپنی حماقت سے قدم اٹھائیں گے تو عالمی جنگ جیتی جاچکی ہو گی اور صرف ایک قوت اسرائیل اور امریکہ جیتیں گے،اسرائیل کو اپنی قوت اور ہتھیاروں کے ساتھ لڑنا ہوگا اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عربوں کومارنا ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے نصف حصے پر قابض ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ پہلے ہی بج چکا ہے اور صرف کوئی بہرہ ہی ہوگا جو یہ سن نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نقطہ نظر سے حالات اچھے گئے تو اسرائیل کے پاس نصف مشرق وسطیٰ کا کنٹرول ہوگا۔سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان اسلامی ممالک سے کئی مقامی باشندوں کو خرید یا کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کیلئے کام کر رہے ہیں،جیسا کہ ہم ان پر بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں،یہ ہماری توقعات سے بڑھ کر اچھا کام کر رہے ہیں،ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے مقاصد کے حصول کے انتہائی قریب ہیں۔کسنجر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ہوگا جب امریکہ انہیں بہتری کیلئے موقع دے گا،اس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو جائیں گے تاکہ امریکہ ایک نئی عالمی کمیونٹی تشکیل دے سکے،جہاں سپرپاور کے طورپر صرف ایک حکومت ہوگی۔کسنجر نے کہا کہ اس وقت ان کا خواب ہے کہ ان کا ویژن حقیقت بن کر سامنے آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…