جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پشاور بی آر ٹی کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل، آر ٹی اے سسٹم کی تنصیب کاآغاز ہو گیا، جلد خوشخبری ملنے کا امکان

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن) پشاور بی آر ٹی کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گئے ہیں ریچ ون کے تمام 8 بس سٹیشنوں پرکام مکمل ہو گیاہے۔ بی آر ٹی کے 30سٹیشنوں پر آر ٹی اے سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیاہے بی آر ٹی کے بسوں پرپہلے سے ہی یہی سسٹم نصب ہے سسٹم کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں، موبائل ایپلی کیشن کے آلات بھی نصب کرنا شروع کردیئے ہیں بی آر ٹی میں انٹیلی جنس سسٹم (آئی ٹی ایس) کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے

اس سسٹم کے ذریعے مسافروں کو کارڈ ملے گے آئی ٹی ایس ریچ ون کے تمام سٹیشنوں پر نصب کرنا شروع کردیا ہے مرحلہ وار طورپرتمام سٹیشنوں پر اسے نصب کیا جائے گا۔ جس سے بی آر ٹی کے تمام ماحول محفوظ ہو گا ہر سٹیشن پر اس سسٹم کے لئے خصوصی رومز کی تعمیر کاکام مکمل کیا گیاہے اس سسٹم کے ذریعے مسافرو ں کاڈیٹا رکھا جائے اور کارڈ میں لوڈ بھی اس سسٹم کے ذریعے ہو گا۔ ریچ ٹو کے اسٹیشنوں پر ٹیکنیکل کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور ریچ ٹو پرٹیکنیکل کام رواں مہینے کے آخرتک مکمل کردیا جائے گا الیکٹریکل سٹریٹ پر بھی قائم مکمل ہو گیاہے اور ریچ ون پر ٹکٹ گھر ایمر جنسی راستہ وغیرہ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ریچ ٹو پر اسے قائم کیا جائے گا۔ آزمائشی بنیادوں پرریچ ون کے تمام سٹیشنوں کو کامیاب ترین قراردیاہے اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…