جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

مسجد نبویؐ شریف کی صفائی کیلئےکتنےہزار مرد و خواتین معمور ہیں ؟ مسجد کی چھت، فرش اور راہ داریوں کو روزانہ کتنی مرتبہ دھویا جاتا ہے؟ جانئے

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

مدینہ منورہ (این این آئی )مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم میں صفائی کے حوالے سے امور انجام دینے کے لیے 35 جدید ترین صفائی کی مشینیں زیر استعمال رہتی ہیں۔ حرم مدنی سے روزانہ 45 ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد میں آنے والوں کے جوتے رکھنے کے لیے 2800 شیلف فراہم کیے گئے ہیں۔ ان باتوں کا انکشاف مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں

انتظامیہ کے سربراہ خالد الرحیلی نے سعودی اخبار سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔الرحیلی کے مطابق مسجد نبوی شریف کے اندر، باہر اور اس کی چھت کی صفائی کے لیے 1320 مرد کارکنان مختص ہیں جب کہ 200 خواتین کارکنان مسجد میں خواتین کے حصے میں صفائی اور متعلقہ امور انجام دیتی ہیں۔ مسجد کی چھت، اس کے فرش اور راہ داریوں کو روزانہ 3 مرتبہ دھویا جاتا ہے جب کہ بارشوں اور گرد و غبار کے طوفان کے موقع پر دھلائی اور صفائی کا عمل روزانہ 5 مرتبہ انجام دیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 35 عدد جدید ترین مشینیں استعمال ہوتی ہیں۔الرحیلی نے بتایا کہ مسجد نبوی شریف کے اطراف بیت الخلا کے 18 سیکشن ہیں جن میں 5 سیکشن خواتین کے لیے ہیں۔ ہر سیکشن تین منزلوں پر مشتمل ہے، اس طرح بیت الخلا کی مجموعی تعداد 2514 بنتی ہے۔ معذور افراد کے لیے علاحدہ سے بیت الخلا کا سیکشن موجود ہے۔ تمام بیت الخلاں کو روزانہ 3 مرتبہ پانی اور صفائی کے مواد سے دھویا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد بھی صفائی کی جاتی ہے۔ مسجد کے اطراف 23 وضو خانے موجود ہیں جب کہ مزید 7 زیر تعمیر ہیں۔مسجد نبوی شریف میں صفائی اور قالینوں کی نگراں انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق حرم مدنی کے اندر، اس کی چھت پر، اس کے صحنوں اور توسیع میں 16 ہزار سے زیادہ قالین بچھے ہوتے ہیں۔ ان قالینوں کو دن میں تین مرتبہ مشیوں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے جب کہ ان پر لگی یا گری گندگی کو صاف کرنے کے لیے شرعی طریقے سے دھو کر پاک کیا جاتا ہے۔ بقیہ قالینوں کو مقرر کردہ شیڈول کے مطابق خصوصی مشینوں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…