جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اوبر نے کریم کوکتنے بلین ڈالرز میں خرید ا،تصدیق کر دی گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) اوبر نے پہلے سے اعلان کردہ کریم کو $ 3.1 بلین کے عوض مکمل طور پر حاصل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ کریم نیٹ ورکس ایف زیڈ ایل ایل سی اپنے برانڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے اوبر کا مکمل ملکیتی اور ماتحت ادارہ بنا دیا ہے۔کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا کیریم کاروبار کی رہنمائی جاری رکھیں گے، جو اوبر کے تین نمائندوں اورکریم سے دو نمائندوں پر مشتمل بورڈ کو رپورٹ کرے گا۔

کریم اور اوبر اپنی علاقائی خدمات اور آزادنہ طور پر برانڈز کو چلائیں گے۔معاہدے کے مطابق، اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اور ادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔ پاکستان، قطر اور مراکش میں ریگولیٹری منظوری کا عمل جاری ہے اور جب تک ذمہ دار قانونی حکام سے منظوری حاصل نہیں ہوجاتی تب تک ان علاقوں میں یہ لین دین نہیں ہو گا۔اوبر کے سی ای او دارا خسروشاہی نے کہا کہ: ”میں کریم سے اس سے بھی زیادہ جدت دیکھنے کے منتظر ہوں، کیونکہ وہ اپنی موجودہ قیادت میں آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ متوازی طور پر کام کرتے ہوئے، ہمارے دونوں پلیٹ فارم ڈرائیورز اورسواروں کو مشرقی وسطی میں اپنی سروسز کو بڑھا سکیں گے۔کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا نے کہا کہ:”آج کریم کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ ہم نے مشرق وسطی کے زیادہ تر لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے سفر تقریبا ایک دہائی قبل شروع کیا تھا۔ اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے خطے کی روزمرہ کی زندگی کو مزید آسان اور بہتر بنانے میں ہمارے وژن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم کریم اور اوبر کو نئی اونچائیوں پر لے جانے کے لئے انتہائی پرجوش ہیں، جو ہمارے کاروبار اور علاقائی مواقع کو سمجھتے ہیں، وہ ہماری اقدار اور ثقافت کے حامی ہیں، اور وہ اس مقصد پر یقین رکھتے ہیں جس نے ہمیں متحرک کیا“۔دونوں کمپنیوں کا خیال ہے کہ مکمل حصول سے پیش کردہ خدمات کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اسی طرح، ڈرائیوروں اور رائڈرز کے لئے، سفر میں اضافے، بہتر خدمات کی فراہمی اور بہتر معاشی مواقع کے ساتھ ساتھ اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے متوقع کمائی میں اضافہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…