ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

’’حریم شاہ عالمہ سے ٹک ٹاک اسٹار کیسے بنی‘‘؟ اپنی ویڈیوزسے پاکستانی سیاست اورمیڈیا پر ہلچل مچانے والی لڑکی دراصل کون ہے ؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 3  جنوری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) متنازع ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے والد ضرارحسین شاہ نے اپنی بیٹی کی متنازع ویڈیوز پران تمام لوگوں سے معافی مانگی ہے جن کی ان ویڈیوز کی وجہ سے دل آزاری ہوئی ہے۔پچھلے دوماہ سے اپنی ویڈیوزسے پاکستانی سیاست اورمیڈیا پر ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے والد ضرار حسین شاہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر

گردش کررہی ہے جس میں وہ حریم شاہ اورسیاستدانوں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پرمعافی مانگتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔طویل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے والد زاروقطار روتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی بیٹی کا نام حریم شاہ نہیں بلکہ فضا حسین ہے۔ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ حریم شاہ کی وائرل ہونے والی ویڈیوپرضرارحسین دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں میں ان تمام لوگوں سے معافی کا طلبگار ہوں جنہیں ان ویڈیوز کی وجہ سے تکلیف پہنچی۔ضرار حسین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بہترین اورمعیاری مدارس اور تعلیمی اداروں سے دین کی تعلیم دلوائی تھی جہاں اس نے بہت اچھے نمبر لے کر عالمہ کا کورس کیا تھا۔ میں نے اپنی بیٹی کے لیے وہ سب کیا جو ایک باپ کرسکتا ہے لیکن اس نے مجھے مایوس کیا۔حریم شاہ کے والد نے کہا کہ وہ ملکی سلامتی کولے کر بہت فکر مند ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ متنازع ویڈیوز نے قوم کی سالمیت کو داؤ پر لگادیا ہے۔ انہوں نے کہا خدا سے دعا کرتا ہوں وہ میری بیٹی کو حریم شاہ سے دوبارہ فضا حسین بنادے اوراسے ہدایت دے۔ میں اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوں، ہدایت دینا اس کا کام ہے۔ کیونکہ لوگ آزمائش کے لیے گمراہ بھی ہوجاتے ہیں اور جب وہ راضی ہوتا ہے تو پھر ہدایت بھی پالیتے ہیں۔ آپ سب دعا کریں اللہ میری بیٹی کو ہدایت دے۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میڈیا اورعوام سے درخواست کرتی ہوں کہ میرے خاندان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹیں اورنہ ہی میری نجی معلومات شیئرکریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…