پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

داعش افغانستان میں مداخلت سے با ز رہے ، افغا ن طالبان

datetime 17  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان طالبان نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے نام ایک خط بھیجا ہے، جس میں دولت اسلامیہ سے افغانستان میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ اس خط میں افغانستان کے لیے ’ایک پرچم اور ایک قیادت‘ پر زور دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق طالبان کی قیادت کی طرف سے یہ خط ایک ایسے وقت پر ارسال کیا گیا ہے، جب افغانستان کے مشرق میں حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان اور ان سے علیحدگی اختیار کرنے والے ایک دھڑے کے مابین شدید خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے مقامی گروپ نے عراق اور شام میں سرگرم جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ بات بھی واضح ہے کہ افغانستان میں داعش سے الحاق کرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد طالبان کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہے۔ افغان طالبان کی شوریٰ کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اس جہادی تنظیم سے منسلک تمام عسکریت پسندوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ البغدادی کے نام اس خط میں لکھا گیا ہے، ”امارت اسلامیہ افغانستان دینی اخوت کے مطابق آپ کا بھلا چاہتی ہے اور آپ کے معاملات میں عدم مداخلت کی سوچ رکھتی ہے اور آپ سے بھی اسی کی آرزو رکھتی ہے۔“اس مکتوب میں مزید لکھا گیا ہے، ”امارت اسلامیہ افغانستان (افغانستان کو طالبان کی طرف سے دیا جانے والا نام) سابقہ جہادی تجربات اور اپنے معاشرے اور ماحول کو جانتے ہوئے یہ سمجھتی ہے کہ افغانستان میں محض جہادیوں کی صفوں میں اضافہ نہ تو جہاد ہو گا اور نہ اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔ اس لیے بھی کہ افغان معاشرے کی یہ خاصیت رہی ہے کہ یہ ہمیشہ سے ہی اندرونی اختلافات اور جنگوں کا شکار رہا ہے۔ ان اختلافات کا خاتمہ صرف واحد قیادت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔“اسی مکتوب میں اسامہ بن لادن اور کئی دیگر عرب جہادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ان جہادیوں کو افغان طالبان پر کس قدر اعتماد تھا۔ اس تحریر میں افغانستان میں جہادی گروپوں کے اتحاد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان اپنے ملک میں دوسرے ناموں اور جھنڈوں کے تحت کارروائیاں کرنے والے عناصر کی موجودگی کو اپنی جہادی حکمت عملی کے خلاف سمجھتے ہیں۔ مراسلے میں لکھا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران افغانستان کے کئی ایک چھوٹے گروپوں نے بھی داعش سے الحاق کا اعلان کیا ہے جبکہ ابوبکر البغدادی نے تو یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کا مقصد پوری دنیا میں ’خلافت‘ کا قیام ہے۔ اس طرح کے اعلانات پر افغانستان میں طالبان کے کئی چھوٹے گروپوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا تھا کہ آیا طالبان کے سربراہ ملا عمر ابھی تک زندہ ہیں؟ اس حوالے سے اسی خط میں کہا گیا ہے کہ ملا عمر ابھی تک زندہ ہیں اور وہی افغان طالبان کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کی قیادت کو یہ خط ملا اختر محمد منصور کی طرف سے بھیجا گیا ہے اور اس دستاویز میں اس نام کے ساتھ لکھنے والے کا عہدہ ’نائب امارت اسلامیہ افغانستان وسرپرست رہبری شوریٰ‘ بتایا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…