جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے، ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے اور ان پر حملہ کریں گے، ایران نے امریکہ کو سخت پیغام دیدیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

تہران(آن لائن) پاکستان کے ہمسائیہ ملک ایران پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے۔ امریکا کی جانب سے واضح دھمکی کے بعد ایران کا ردعمل بھی آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ’اگر اسلامی جمہوریہ نے چیلنج کرنے اور لڑنے کا فیصلہ کر لیا تو یہ غیر مبہم فیصلہ ہوگا۔

ہم جنگیں نہیں چاہتے لیکن ہم پوری شدت سے ایرانی مفادات، وقار اور شان و شوکت کا دفاع کریں گے۔اگرکسی نے ہمیں دھمکی دی ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے اور ان پر حملہ کریں گے۔‘آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہاکہ ’بغداد میں امریکی سفارتخانہ محفوظ تھا، اور ہے۔ہمارے کئی بہترین جنگجو بھاری اور جدیداسلحے کے ساتھ بروقت وہاں پہنچے،ہم عراقی صدر اور وزیراعظم کے بروقت اقدامات پر ان کے شکرگزار ہیں۔امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ”ہمارے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔اس سب کا انہیں بھاری خمیازہ بھگتنا ہوگا۔یہ کوئی تنبیہ نہیں بلکہ یہ ایک خطرہ ہے۔نیا سال مبارک ہو۔“واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی کشیدگی کی یہ تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب امریکی طیاروں نے بمباری کرکے عراق میں ایک ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کرکے درجن بھر جنگجووں کو جاں بحق کردیا جس پر بغداد میں مظاہرے پھوٹ پڑے،ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے گیٹ توڑ دیا اور جلاو گھیراو کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…