جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں جمعرات سے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

موٹروے پولیس نے چالانوں کی شرح میں 750 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے جو قابل قبول نہیں،مطالبہ ہے کہ موٹروے پولیس کے چالانوں کی شرح میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ ملک بھر میں ٹول پلازوں کی فیس کی شرح میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے، تحصیل سطح پر لگائے گئے ٹول ٹیکس کو بھی فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور اڈوں پر ناجائز چھاپے مارے جاتے ہیں اوررشوت خوری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسل ویٹ شیڈول پر فوری عملدرآمد کروایا جائے، مزدہ ٹرک کو شیڈول میں شامل اور وزن 13 ٹن کیا جائے،روٹ پرمٹ کی معیاد تین سے کم کر کے ایک سال کر دی ہے جبکہ روٹ پرمٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جسے فوری واپس لیا جائے۔عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ پاسنگ نظام درست اور عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ عملہ فوری تبدیل کیا جائے،ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ء کا طریقہ کار آسان اور ضلع کی بجائے صوبائی سطح پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے متعلق قانون سازی کے معاملات میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…