ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیب کو نئے ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرنے کا حکم‘‘

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نئے ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ جے یو آئی کے اکرم خان درانی کی ضمانت میں پندرہ جنوری تک توسیع کر دی گئی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔ اکرم درانی کے وکیل نے

درخواست کی کہ اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع کی جائے، نئے نیب آرڈیننس کے تحت وہ اس کیس سے نکل جائیں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسکیوٹر سے کہا کہ نئے آرڈیننس میں بیوروکریٹس کو تحفظ دے دیا گیا ہے، پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر تو بیورو کریٹ ہوتے ہیں ان کو تو آپ گرفتار نہیں کرسکتے، اکرم درانی پبلک آفس ہولڈر تھے، تمام اختیار تو سیکرٹری کے پاس ہوتا ہے، کیا آپ نے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر (سیکرٹری)کو کیس میں گرفتار کیا؟۔عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تناظر میں ریمارکس دیے کہ جس بیورو کریٹ کے پاس تمام اختیار تھا آپ نے اسے نئے قانون میں تحفظ فراہم کردیا، جب اصل اتھارٹی کو تحفظ مل گیا تو آپ عوامی نمائندے کو کیسے گرفتار کرسکتے ہیں، ہمیں مطمئن کریں سارے بیوروکریٹس کو تحفظ دے دینے کے بعد پبلک آفس ہولڈر کو کیسے گرفتار کریں گے؟۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ جن کے پاس اختیار ہے، وہ بھی ملزم ہے، نئے آرڈیننس پر جو صورتحال بنی، اس پر جواب کے لیے مہلت دے دیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تناظر میں نیب پراسیکیوٹر مطمئن کرے، جن طبقات کو تحفظ دیا گیا نیب جواب دے۔عدالت نے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی کی چار نیب انکوائریز میں عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار لامحدود نہیں، نیب غلط کرتا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری پر پریس ریلیز ایسے جاری کرتا ہے جیسے وہ شخص سزا یافتہ مجرم ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…