ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع، کن شہروں میں  شدید دھند پڑسکتی ہے؟ پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آ ئندہ چوبیس گھنٹو ں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ

خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے میانوالی، شرقپور شریف، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے بعد علاقوں میں دھند پڑی ہے۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب ا?باد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جب کہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، ڑوب، پشین، قلعہ عبد اللہ، تربت، کیچ اور پنجگورمیں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ چترال، سوات اور دیر کے اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…