بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کے وہ متعدد ممالک میں پاکستان کے معیاری  وقت سے 9 گھنٹے قبل ہی نئے سال کا آغاز ہو ا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستان کے معیاری وقت سے 9 گھنٹے قبل ہی نئے سال کا آغاز ہو گیا ۔دنیا میں سب سے پہلے 2020 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، اس جزیرے میں

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کے کچھ منٹ بعد نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوااس کے بعد نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہواجبکہ پاکستانی وقت شام 4 بجے تھا۔نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔اس کے بعد سال 2020 روس کے دور دراز کے جزائر میں ہواجہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیا سال شروع ہوگیا۔ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں سال 2020 کا آغاز ہواجہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نئے سال کا آغاز ہوا ۔پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سال 2020 کا آغاز براعظم آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوا۔براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2020 کا آغاز جاپان میں ہوا جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئیں۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2020 پاکستان پہنچا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…