چین یکم جنوری سے پاکستان میں کونسی سروس شروع کرےگا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

31  دسمبر‬‮  2019

بیجنگ (این این آئی)چینی کمپنی سال نو کے آغاز میں پاکستان میں مواصلات کا نظام شروع کرے گی جس میں ٹیکسی سروس، رینٹل ٹرانسپورٹیشن، بس کی بکنگ اور پک اور ڈراپ کی سروسز دستیاب ہوں گی۔ٹائیماسکو، چین کی ایک معتبر ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو کہ اپنی مواصلاتی کمپنی ٹاٹو کو

پاکستان میں لانچ کرنے جا رہی ہے،اس نظام کو پاکستان میں لانچ کرنے کا مقصد ای ٹرانسپورٹ میں بہتری لانا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کے مطابق اس سروس کے تحت عوام کو سفر کی بہترین اور سستی سہولت فراہم کی جائے گی۔ٹاٹو کے سی ای او کے مطابق اس کمپنی کو 01 جنوری 2020 میں پاکستان میں بھرپور انداز میں لانچ کرنے کی ہماری تیاری مکمل ہے اور اس کے لیے 31 دسمبر کو ایک ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سروس کے تحت عوام کو ڈسکاؤنٹ اور دیگر فیچرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ٹاٹو کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ٹاٹو میں گروپ چیٹ اور رائیڈ کو ٹریک کرنے کا فیچر بھی شامل ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ فی الحال تو ٹاٹو پاکستان میں صرف مواصلات کی سروس متعارف کرا رہی ہے مگر آئندہ برسوں میں دیگر سروسز بھی یہاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…