پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجاد کئے کہ دنیا حیران ہے، مرادسعید بلاول بھٹو کو کس نام سے پکارتے رہے؟ تقریر پر شدید ردعمل

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بی زرداری کی سیاست والد کی کرپشن کی اسیر ہے، حادثاتی چیئرمین کا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی پر نمودار ہوں گے کرپشن کا دفاع کریں گے۔پیر کو ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ قومی خزانے کی چوری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے جیالوں میں پیسے بانٹنے تک بے بی زرداری کرپشن کی ہر واردات کا دفاع کرتے ہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ بے بی زرداری کے والد نے کرپشن کے ایسے ایسے شرمناک طریقے ایجاد کئے کہ دنیا حیران ہے،

قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر محروم اور نادار طبقے کیلئے انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت کی۔مراد سعید نے کہاکہ بلاول کے والد نے انکل نواز کیساتھ ملکر انکم سپورٹ کے فنڈ کو جیالے اور متوالے پالنے کیلئے استعمال کیا۔مراد سعید نے کہاکہ حکومت گرانے کا خواب باپ بیٹے کودن رات پریشان کئے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیڑھ سال اسی پریشانی میں گزرا آئندہ ساڑھے تین برس بھی اسی کرب میں گزریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلکہ اسکے بعد بھی انشاء اللہ شرمندگی اور پریشانی کا ہی سامنا رہے گا، پوری حکومت کو پیپلز پارٹی کی متعارف کردہ آلائشوں سے پاک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…