جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے نام لیکر گرفتاری کی ہدایت کی، رانا ثنا اللہ نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے دھرنے میں دل سے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیا۔ رانا ثنااللہ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کا گرفتار کرنا بہت حیران کن واقعہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری کا بتایا تھا، وزیراعظم میرا نام لے کر گرفتار کرنے کی ہدایات دیتے رہے،

اس طرح گرفتاری سے لگا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ پارلیمان میں رکھوں گا، جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں منحرف گروپ بنانے میں رکاوٹ بننے پر میرے خلاف کارروائی کی گئی۔جیل میں گزرے ایام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما ن لیگ نے کہا کہ جن حالات میں جیل میں رکھا کوئی اور ایسے نہیں رہ سکتا، فرش پر لیٹا، ساری رات بندہ سو نہیں سکتا تھا۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ آنکھ کے علاج پر کہا گیا ہدایت ہے کہ جیل اسپتال میں قدم بھی نہ رکھوں، نواز شریف اور شہباز شریف میرے اہل خانہ سے رابطے میں رہے۔جے یو آئی ف کے مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مولانا نے یکطرفہ فیصلہ کیا لیکن بہت طاقتور احتجاج کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے دل سے مولانا کا ساتھ نہیں دیا۔یاد رہے کہ اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو 2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعوی کیا تھا کہ رانا ثنا کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے اپنی گرفتاری کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور پھر 24 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، رانا ثنا اللہ کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے دو حفاظتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد 26 دسمبر کو انہیں رہا کر دیا گیا۔انسداد منشیات فورس نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…