اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کابل کے سفارتخانے میں ویزا سروس دوبارہ شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے 2 ماہ کے سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستانی سفارتخانے نے افغانستان میں اپنے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے باعث نومبر میں ویزا سیکشن بند کردیا تھا۔ دفتر خارجہ نے کابل میں سفارتکاروں
کی حفاظت پر سنگین تحفظات ظاہر کرنے کے لئے افغان ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی سفارتکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، پاکستانی سفارتخانہ روزانہ افغان شہریوں کو بغیر فیس کے 3 ہزار ویزے جاری کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ویزا اجراء کے آغاز سے عام افغان شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔