منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بڑا سیاسی دھماکہ ،تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ،علیحدہ دھڑا سامنے آگیا ، عثمان بزدار کی کرسی ہلنے لگی،جانتے ہیں صرف کتنے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے؟اعلیٰ قیادت حیران و پریشان

datetime 29  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ایم پی ایزافسر شاہی کے رویے سے نالاں ، علیحدہ دھڑا بنانے کا امکان،روزنامہ دنیا کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کی پہلی بیٹھک لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں حکومتی ارکان نے پنجاب میں وفاق کی براہ راست مداخلت پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی افسروں کا تضحیک آمیزرویہ مزید برداشت نہیں کرسکتے ،ہم منتخب نمائندے ہیں ذاتی کام لیکر افسروں کے پاس نہیں جاتے بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جاتے ہیں مگر ہماری شنوائی نہیں ہوتی۔ ناراض ارکان کی بیٹھک میں طے ہوا کہ اپنے تحفظات سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کریں گے اور مطالبہ رکھیں گے کہ عثمان بزدار کو بااختیار بنائیں یا نیا وزیراعلیٰ لے کرآئیں، ناراض ایم پی ایز کا تعلق سرگودھا ، بھکر، وہاڑی ،چنیوٹ ، شیخوپورہ، حافظ آباد ، ڈی جی خان سے ہے ۔ناراض ایم پی ایز کی پہلی میٹنگ میں 15 ارکان شریک ہوئے ، ارکان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے ۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی میں صرف 20 ممبران کی اکثریت حاصل ہے ۔دوسری جانب وزیر اطلاعات فیا ض الحسن چوہان نے کہا ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ،چھوٹی موٹی شکایات تو اکثر ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ہوتی رہتی ہیں،یہ کہنا کہ ان کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں ہوتی تو یہ غلط ہے ،ارکان اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،6 اضلاع کے ناراض ارکان اسمبلی میں غضنفر عباس،علی خاکوانی ،عامر شہانی ،احسن بھٹی ،اعجازاحمد بندیشہ،فیصل فاروق ،تیمور لالی ،خواجہ دائود،محی الدین کھوسہ،عمر اور خرم شامل ہیں۔ایم پی اے غضنفر عباس نے کہا پی ٹی آئی قیادت سے بالکل ناراض نہیں،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی شکایت نہیں،سب ارکان اسمبلی دوست ہیں اور ملکر کھانا کھانے میں کوئی پابندی نہیں ،چیف سیکرٹری سے بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…