کراچی(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں کارروائی کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب)نے نجی مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ ماراکرریکارڈ تحویل میں لے لیا۔جب کہ احتساب عدالت نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار دو ملزمان کو 6جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
گرفتار ملزمان میں باپ بیٹا تنویر اور بلال شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق فضائیہ ہائوسنگ اسکیم میں کارروائی کرتے ہوئے نیب نے نجی مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ ماراکرریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ چیئرمین نیب نے جلد ازجلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق نیب کراچی نے فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے،بڑی تعداد میں عام عوام سے فراڈ کیا گیا، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین نیب نے جلد ازجلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء احتساب عدالت نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار دو ملزمان کو 6جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،گرفتار ملزمان میں باپ بیٹا تنویر اور بلال شامل ہیں۔نیب نے ملزمان کو گذشتہ جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا۔تفتیشی ا فسر کے مطابق نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کیخلاف تحقیقات فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر کی، متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے ۔