اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت مسلمانوں کو شہری ماننے سے انکاری،بھارت کا یہ جرم صرف بھارت کیلئے نہیں دنیا کیلئے بھی خطرناک ہوگا،بھارت دنیا کے نقشے میں نہیں رہے گا، انتہائی دبنگ اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ بھارت سرکار کامسلمانوں کو شہری ماننے سے انکاری مذہبی جنونیت کو فروغ دینا ہے،بھارت سن لے مسلم ہندو فسادات ہوئے تو پاکستان کا بچہ بچہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہوگا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل کر جنگی جرم کررہا ہے،بھارت کا یہ جرم صرف بھارت کیلئے نہیں دنیا کیلئے بھی خطرناک ہوگا،ایٹمی جنگ ہوئی تو انشاء اللہ بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا،

پاکستان کے 22کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے کھڑے ہیں،اقوام متحدہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کے جرم کے خلاف نوٹس لے،بھارت سیکولر نہیں جنونیت پسند ملک بن چکا ہے جس کا چہرہ اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،جانثاران مصطفی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں علماء ومشائخ اور صحافیوں کو دعوت نامے تقسیم کرنے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے نشترپار ک میں عوامی سروں کے سمندر کیلئے کارکنان سینہ بائی سینہ ورک کررہے ہیں،پاکستان ہماری شان پہچان اور اکابرین کی امانت ہے،مرسکتے ہیں مگر پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے،5جنوری کو نشترپار میں ہونیوالی جاں نثاران مصطفی کانفرنس سے جید علماء کرام ومشائخ عظام بھی خطاب کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جانثاران مصطفی کانفرنس کے دعوت نامے،پوسٹر کی تقسیم کے موقع پر کارکنان وذمہ داران سے خطا کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستانی عوام دنیا کی بہترین قوم ہے جو اپنے واطن کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں،امریکہ،بھارت خطے میں تھانیداری نظام قائم کرنا چاہتے ہیں،بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور مذہبی جنونیت کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آچکا ہے،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں،بھارت کو کسی بھی شرارت اور غلطی کا سنگین مزہ چکھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر کرنے والے احمقوں کی دنیامیں رہتے ہیں،پاکستان کی قوم لوہا قوم ہے جو اپنے ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی،بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی کو بند کردے،او آئی سی اور اسلامی ممالک کے سربراہان مسلم کمیونٹی کے تحفظ کیلئے عالمی برادری پر دباؤ بڑھائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…