جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

تبدیلی کیلئے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا،عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں،عمران خان نے پاکستانیوں کوپھر آس دلا دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا اوربھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے۔

اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کواصلاحات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کریگی،تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا،حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کواصلاحات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، ترکی اور ملائیشیا نے اصلاحات سے اپنے ممالک کواوپراٹھایا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردئیے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتیں 5 سال پورے کرنے کے لیے آتی ہیں تاہم ہم اصلاحات کے لیے آئے ہیں، حکومت کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی امریکا میں لابی بہت طاقتورہے، اوورسیزپاکستانی بھی اپنی لابی مضبوط کریں، بھارت کشمیر میں اورمسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کر رہی ہے، 21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سب کھڑے ہوں، بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا، بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبارکے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں، اس ملک کا مستقبل روشن ہے، 2019 مشکل سال تھا، ہمارا روپیہ مستحکم اورسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جب کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ ہماری خوش قسمتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…