جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گلالئی دیکھتی رہ گئی، مرکزی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑتے ہوئے کون سی جماعت میں شمولیت کااعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف گلالئی گروپ کے مرکزی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان،مرکزی صدر سردار علی لغاری،جنرل سیکرٹری پروفیسر وحید کمال اور ایڈیشنل سیکرٹری گلزار گیلانی شامل۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحریک انصاف گلالئی کے وفاق سمیت چاروں سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمانیئر حسین بخاری سے ملاقات میں باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف گلالئی کوخیر آباد کہنے والے رہنماؤں میں مرکزی صدر سردار علی لغاری،جنرل سیکرٹری پروفیسر وحید کمال اور ایڈیشنل سیکرٹری گلزار گیلانی بھی شامل ہیں۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے گلزار گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی جو خدمت پیپلز پارٹی میں رہ کر کی جا سکتی ہے وہ تحریک انصاف گلالء گروپ میں نہیں کی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…