اسلام آباد(آن لائن) بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی حیرت انگیز انکوائری انکشافات سامنے آئے ہیں۔5 لاکھ سے زائد لوگ ایسے ہیں جو ایک یا ایک سے زیادہ بار غیر ملکی سفر کرچکے ہیں جبکہ 44 ہزار افراد ایسے ہیں جن کے نام ایک یا ایک سے زائد گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق 38 ہزار افراد ایسے ہیں جنہوں نے نادرا ایگزیکٹو سینٹرز سے پاسپورٹ
کے لیے درخواست دی جس کی فیس نارمل فیس سے غالبا ڈبل ہوتی ہے۔ایک لاکھ 42 ہزار افراد ایسے ہیں جو خود یا انکی بیویاں سرکاری ملازم یا ملازمہ ہیں۔ یہ وہ ٹوٹل ساڑھے 8 لاکھ لوگ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے تھے اور جو عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشی کرنے کے لیے گھر بیٹھے 6 ہزار روپے فراہم کررہے ہیں۔