جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ن لیگ نے 2020ء کو سیاسی تبدیلی کا سال قرار دے دیا، انتخابات میں اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ بھی کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

فیصل آباد (آن لائن)ٹیکسٹائل انڈسٹری کے سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودگی میں 2020کاسال معاشی تبدیلی کانہیں سیاسی تبدیلی کاسال ہے۔ملک کاکوئی ایک طبقہ بھی حکومت سے مطمئن نہیں نئے انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔ان کے مقابلہ مٰں کامیاب ہونے والے کونسلربھی منتخب نہیں ہوسکیں گے ۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں کی جھوٹے اوربے بنیادمقدمہ میں گرفتاری اورجن نکات پران کی رہائی کافیصلہ ہواہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران صرف سیاسی انتقام

کی پالیسی پرچل رہے ہیں حکومتی اقدامات سے22کروڑلوگ پریشان ہیں جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست سے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔ڈیڑھ برس میں ناتجربہ کارحکمرانوں نے معیشت کابیڑہ غرق کیاہے، انہوں نے کہا کہ ساری دنیاکوعلم تھاکہ راناثنااللہ خاں کے خلاف منشیات کاجھوٹاوربے بنیادکیس بنایاگیااس کے باوجود6ماہ سے قسمیں کھاکرجھوٹ کادفاع کرنے والے خداکوکیاجواب دیں گے؟۔انہیں اپنی غلطی کا اعتراف کرکے قوم سے معافی یامستعفی ہوکرگھرچلے جاناچاہئے۔ایسے حکمرانوں پرافسوس کااظہارہی کیاجاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…