بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،سیاسی یتیم کہنے پر فردوس عاشق نے بھی کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،

ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں، لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی تقریر پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے۔ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی افق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔انہوں نے کہاکہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا،سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے،لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی،ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں، لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…