ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سےمستحقین کو نکالنے پر پیپلز پارٹی نے خاموشی توڑدی، غریبوں کو خود مختار بننے کے عمل پر حملہ قرار دیتے ہوئے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز ر داری کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد مستحقین کے اخراج کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو

غریب خواتین کو خودمختیار بنانے کے عمل حملہ قرار دیدیا۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران حکومتی وسائل فقط پیسے والے طبقے میں بانٹ رہے ہیں۔ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری موجود رہے۔ پی ٹی آئی حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر بنانے والے اپنے الیکشن منشور سے پہلے ہی یوٹرن لے چکی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا انکروچمینٹ کے نام پر بڑے پئمانے پر بے گھر اور بے روزگار ہونے والوں کے معاملے سے بھی حکومت آنکھیں چْرا رہی ہے۔ غریبوں پر جاری معاشی حملوں کی ذمہ دار وفاقی کابینہ ہے۔ لوگوں کے بے گھر ہونے، لاکھوں لوگوں کے بے روزگار اور اپنے بچوں کی خوراک کے لیئے پریشان خواتین کے معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی جرم ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ ان خواتین کے لیئے لائف لائین ہے، جو اپنے بچوں کی خاطر فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ غریبوں کے گذر سفر اور پاکستان کے واحد سوشل سیفٹی نیٹ پر حملے سے تحریک انصاف کی سفاکی عیاں ہے۔ حکومت کا ہر وہ میمبر جو اس معاملے پر خاموش ہے وہ غریبوں کے معاشی قتلام کے جرم میں برابر کا مجرم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور فیصلہ واپس لے، ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر اس کی شدید مخالفت کرے گی۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی عوام دشمن اور خواتین دشمن پالیسیوں پر عملدرآمد ہونے نہیں دے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…