اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کودرست قرار دے دیا۔ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف سٹے آرڈر بھی خارج کرنے کا حکم ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر سعید الہٰی نے ابرار الحق کی تعیناتی کیخلاف درخواست
دائر کی تھی جسے اب مسترد کردیاگیاہے۔اس سے قبل اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست پر سماعت کی تھی اور فریقین کے وکلاکو سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔