رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر شہریار آفریدی کا بھرپورردعمل سامنے آگیا، پھر بڑا دعویٰ کردیا

25  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ تاثر یہ دیا گيا کہ رانا ثناء اللہ شاید بری ہوگئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم اور ہماری پوری ٹیم نا صرف عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں بلکہ عدالتوں کی عزت سب پر فرض ہے، یہ نہیں کہ فیصلہ آپ کی مرضی کا آئے تو الگ موقف، خلاف آئے تو الگ موقف ۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے

قانونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا ابھی تک آرڈرنہیں آیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ اے این ایف ایک پروفیشنل فورس ہے ، ہم نے 17 دن میں تمام ثبوت فراہم کردیئے، 18 ویں دن ٹرائل شروع ہونا تھا،  ویسے بھی یہ ضمانتوں کا موسم ہے، حکمران آئیں گے اور چلے جائیں گے، اصل چیز پاکستان اور پاکستان کے ادارے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…