ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دیتے ہوئے سعودی فرما نروا شاہ سلمان نے انتہائی اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دے دیا۔جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض،شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ سعودی مجلس شوری کونسل کے

چیئر مین اور سعودی عرب کے خارجہ امور کی وزیر بھی موجود تھے۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی محل آمد پر اسپیکر اور وفد کے اراکین کا پر تپاک استقبال کیا۔ وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دیا۔ انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے نا صرف دونوں ممالک کی پارلیمانوں تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین یکجہتی اور ہم آہنگی کو تقویت حاصل ہو گی۔ اسپیکر نے سعودی عرب میں اْن کی اور اْن کی وفد کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی طرف سے اْن کے لیے نیگ خواہشات پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین سے گہری دلی وابستگی اور عقیدت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں حجاج اکرام کے لیے بہترین انتظامات پر شاہ سلمان کی طرف سے اْٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔اسپیکر نے سعودی فرمانروا کو مقبوضہ کشمیر کی عوام حالت زار کی تفصیلات سے آگاہ کیاجو بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ انہوں نے شاہ سلمان کو بھارت کی حکومت کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور متنازعہ شہریت بل کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ان معاملات کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر زیر بحث لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کشمیر پر اوآئی سی کے مؤقف اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل کی خصوصی دعوت پر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دور پر ہیں۔ گزشتہ روز اْن نے سعودی شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونون ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…