جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی مظاہرین کو کچلنے کا حکم کس نے دیا تھا؟ قریبی ذرائع نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں تیل قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشددکا حکم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دیا تھا ۔اس حکم کی تصدیق خامنہ ای کے تین قریبی ذرائع اور ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کی ہے۔

برطانوی خبررسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ترجمان نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جاری کسی قسم کے ایسے احکامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے اس خبر پر بات کرنے کے لیے برطانوی خبررساں ادارے کی جانب سے دی گئی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ۔واضح رہے کہ ایران میں نومبر سے جاری احتجاج کے دوران کم از کم 1500 افراد ہلاک ہو ئے ،ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے اعلی سکیورٹی اور سرکاری عہدیداران کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے اعلی سکیورٹی اور سرکاری عہدیداران کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا تھا،حکام اور سماجی کارکنوں کی جانب سے سامنے لائی گئی تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے حالیہ برسوں میں ہونے والے مظاہروں کے مقابلے اس احتجاج میں مہلک طاقت کا استعمال کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…