منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

نیب نے احسن اقبال کوگرفتار کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) سیکرٹری جنرل اور تین ارب روپے کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو نیب حکام نے گرفتار کر لیا ہے، یہ گرفتاری نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، مالی بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نیب حکام کل منگل کو احتساب عدالت میں پیش کر کے موصوف کا ریمانڈ حاصل کریں گے۔ نیب حکام نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم پر سکینڈل کی تحقیقات گزشتہ چھ ماہ سے شروع کر رکھی تھیں اور احسن اقبال کو تین دفعہ سوالوں کے جوابات جاننے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت میں احسن اقبال کو چالیس سے زائد سوالات دیئے گئے تھے جن کا ملزم تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ سوموار کے روز نیب راولپنڈی نے انہیں طلب کیا اور دو گھنٹوں سے زائد ان سے پوچھ گچھ کی۔ تین کی تین رکنی ٹیم کے سوالات کے جوابات احسن اقبال نہ دے سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد اس سکینڈل کے دیگر شریک ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ نارووال سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب (ن) لیگ کی حکومت تھی اور تین ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبہ کا آغاز کیا گیا اس منصوبہ کا روح رواں احسن اقبال کا سمدھی تھا جو اس وقت ہاکی فیڈریشن کا صدر تھا جس کی کرپشن کا پردہ سابق وزیراعظم جمالی نے قومی اسمبلی کے فلور پر چاک کر دیا تھا۔ نیب کے ذرائع کے مطابق نارووال سپورٹس کمپلیکس منصوبہ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیا گیا۔ پیپرا رولز کی شدید خلاف ورزی کی گئی جبکہ عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال ہوا جبکہ قومی فنڈز کو بیدردی سے لوٹا گیا ہے۔ احسن اقبال بنیادی طور پر پروفیسر ہیں اپوزیشن انہیں ارسطو کے نام سے بھی پکارتی ہے احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ہیں اور وزیر منصوبہ بندی اور داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…