اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر طنز و تنقید کے تیر برسا دیئے۔ ایک انٹرویومیں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ جوڈیشل ایکٹو ازم نہیں، بلکہ ایڈونچر ازم ہے۔ یہی ثاقب نثار کرتا تھا۔ لیکن ایک چھوٹا انسان جس کا اپنا کردار مشکو ک ہے۔
جس کا اپنا اخلاق مشکوک تھا۔بدقسمتی سے اسے کرسی پر بٹھا دیا گیا ۔ اس نے جتنے بھی فیصلے چار پانچ ماہ کے دوران کیے، آپ اب ذرا ان کی صورتحال کو دیکھ لیں اور جو اداکاری وہاں پر کرتا تھا، سپریم کورٹ کے اندر میڈیا کو بٹھاتا، تاکہ اس کا قد وزیر اعظم عمران خان سے بڑا نظر آئے، تاکہ وہ بڑا طاقتور نظر آئے۔