اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا کیس سن لیا جس میں انہوں نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پٹواری کے وکیل ہیں ۔
احسان اللہ کے معاملے کو بیچ میں کیوں لے کر آ رہے ہیں ؟ ، محمد نواز کا معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے بر خلاف کا م کیا ، محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب آپ پٹواری محمد نواز کا کیس ہمیں بتائیں ، انکوائری ہوئی اور فیصلہ محمد نواز کے خلاف آیا ہے ۔