بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کوالالمپور سمٹ ،پاکستان کا نام کس اہم منصوبے میں شامل کردیا گیا؟ تصحیح شدہ اعلامیہ پڑھ کرپوری دنیا دنگ رہ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آن لائن) کوالالمپور سمٹ 2019 کو تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان بھی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمٹ کے ابتدائی اعلامیے میں پاکستان کا ذکر کیے بغیر لکھا گیا تھا ٹی وی چینل منصوبے میں ملائیشیا، ترکی اور قطر شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ ستمبر 2019 میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا چینل کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ ٹی وی چینل اسلاموفوبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔یاد رہے کہ کوالالمپور سمٹ میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہیں۔سمٹ 18 سے 21 دسمبر تک ملائیشیا میں جاری رہے گا جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…