اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر پہلا باقاعدہ ردعمل سامنے آگیا، حسین نواز کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ سابق صدرکی سزا کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے،پرویز مشرف کی سزا کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی خاموشی کے حوالے سے کہنا تھاکہ ممکنہ طور پر یہ ایک سیاسی حکمت عملی ہو۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے حوالے سے فیصلہ ابھی میں نے پڑھا نہیں۔عدالتی فیصلہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس پر رائے دے سکوں گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتی۔ پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔