اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت جس چیز کو اپنی کامیابی دکھارہی ہے، وہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے،معیشت کو کتنا نقصان ہو چکا ہے؟ لیگی رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق گورنر محمد زبیر نے عبدالحفیظ شیخ کے ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس چیز کو اپنی کامیابی دکھارہی ہے، وہ دراصل حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے۔ کرنٹ اکانٹ میں بہتری برآمدات میں اضافے کے ذریعے حاصل نہیں ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق گورنر محمد زبیر نے عبدالحفیظ شیخ کے ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ

کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کا مطلب درآمدات میں کمی ہے۔ کرنٹ اکانٹ میں بہتری برآمدات میں اضافے کے ذریعے حاصل نہیں ہوئی۔ حکومت جس چیز کو اپنی کامیابی دکھارہی ہے، وہ دراصل حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے۔ درآمدات میں کمی کے نتیجے میں ملک میں معاشی سرگرمیوں کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ خام مال، پلانٹس اور مشینری کی درآمد میں کمی سے معاشی سرگرمیاں سست روی کاشکار ہیں۔ موجودہ حکومت کی نااہلی سے سولہ ماہ میں معیشت کو 40 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ معاشی تباہی سے دس لاکھ لوگ بے روزگار اور اسی لاکھ غربت کے جہنم میں دھکیلے جاچکے ہیں۔ معیشت کے جمود سے ٹیکس وصولیاں کم ہوچکی ہیں۔ زرمبادلہ میں ذخائر میں اضافے کی وجہ پاکستان میں شرح سود میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے معاشی مفاد میں نہیں بلکہ پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ہاٹ منی کے ذریعے پاکستان سے لوگ نفع کما کر بیرون ملک لے جائیں گے۔ اس حماقت سے پاکستان میں کاروبار کا قتل عام جاری ہے۔ پاکستان میں شرح سود زیادہ ہونے سے ملکی کاروبار ٹھپ اور باہر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھارہے ہیں جو حماقت ہے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نااہل حکومت کے اقدامات پاکستان کی معیشت پر خودکش حملہ ہے۔ معیشت کا گلا گھونٹ دیاگیا ہے۔ حکومت کی حماقت در حماقت سے افراط زر تاریخ کی بلند ترین شرح کی طرف گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…