لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر آف کامر س کی سنیئر نا ئب صدر، کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی تبسم انوار وھرہ کی جانب سے گھر یلو دستکاری کے حوالے سے و یٹ سا ئٹ متعار ف کرا دی گئی جس میں خواتین ا پنے ہا تھ سے بنا ئی گئی دستکاری اشیا کو مذکورہ و یب سا ئٹ پر اپ لو ڈ کرکے بڑی صنعتکارو ں تک متعار ف کرا سکیں گی
جس کے باعث خواتین گھریلو کا م کاج کو گھر بیٹھے ہی فروخت کر سکیں گی۔ و یٹ سا ئٹ کی افتتاحی تقر یب لاہور چیمبر آف کامر س میں منعقد ہو ئی جس میں گور نر پنجا ب کی اہلیہ پروین سرور اور خواتین کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقر یب میں ڈاکٹر شہنا ز مز مل، ڈاکٹر قرا العین،فرانہ عا کب،لاہور چیمبر کے صدر عر فان اقبا ل شیخ، گور نر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور تبسم انوار وھرہ نے خطا ب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی نظام میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اسلام سے قبل عور ت جو حقو ق نہیں ملتے تھے زمانہ اسلام کے بعد خواتین زیادہ طا قت ور بن کر ابھری ہیں۔عور ت کسی بھی صور ت میں اپنے آ پ کو کمزور مت سمجھے حو صلے سے اور ہمت سے خواتین اپنا مقام بنا سکتیں ہیں۔ مقررین نے کہاکہ خوا تین گھرو ں میں جھو ٹی سطحی پر دستکاری کر یں سلا ئی کڑائی کی آ مد نی سے اپنے گھر کے اخرا جات چلا کر مہنگا ئی کامقا بلہ کر یں۔ گھر و ں میں جھو ٹے پیمانے پر کام کرنے والی بے شمار خوا تین آ ج بڑی صنعت کاری کاحصہ بن چکی ہیں۔ مقررین نے کہاکہ تحریک انصاف کی عوام کی زندگیو ں میں حقیقی تبدیلی کیلئے جد جہد کررہی ہے۔